6 مئی، 2015، 1:47 PM
News ID: 2852520
T T
0 Persons
ایران، بھارت باہمی اقتصادی تعلقات میں جوڑے ہوئے ہیں: صدر روحانی

تہران - ارنا - صدر مملکت 'حسن روحانی' نے ایرانی بندرگاہ چابہار میں بھارت کے ساتھ مشترکہ اقدامات اور سرمایہ کاری کو دوطرفہ روابط میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت باہمی مضبوط اقتصادی تعلقات میں جوڑے ہوئے ہیں.

يہ بات حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے بدھ كے روز 'تہران' ميں ايران كے دورے پر آئے ہوئے بھارتي وزير ٹرانسپورٹ، ہائے وے اور شپنگ 'گيد كاري' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر گيد كاري نے بھارتي وزير اعظم نريندر موندي كا ايراني صدر كے نام خط كو حسن روحاني كے حوالہ كرديا.



ايران اور بھارت كے درميان ديرينہ تعلقات اور مختلف شعبوں ميں باہمي روابط كا ذكر كرتے ہوئے ايراني صدر نے اس اميد كا اظہار كيا كہ مستقبل ميں دوطرفہ تعاون بالخصوصي عوامي تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا.



ٹرانزٹ روٹ سميت ممالك كو مشرق ست مغرب اور جنوب سے شمال كے علاقوں سے ملوانے كے حوالے سے ايران كي پوزيشن كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ ايران بھارت كو ٹرانزٹ اور ريلوے لينك كے ذريعے مركزي ايشيا، قفقاز اور مشرقي يورپ منسلك كرنے كے لئے تعاون كرنے پر آمادہ ہے.



انہوں نے كہا كہ چابہار بندرگاہ سميت ايران كے شمالي اور جنوبي سواحل ميں موجود بندرگاہوں اور ريل اور سڑكوں كي تعمير ميں بھارتي كمپنيوں كي سرمايہ كاري كا از تہہ دل خيرمقدم كرتے ہيں.



اس موقع پر بھارتي وزير ٹرانسپورٹ اور شپنگ نے صدر حسن روحاني كے نام اپنے وزير اعظم كا خط كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ بھارت ايران كے ساتھ اقتصادي، تجارتي اور ثقافتي روابط ميں مزيد اضافہ كرنا چاہتا ہے.



گيد كاري نے مزيد كہا كہ بھارتي حكومت اور اس كي نجي كمپنياں ايران كے تعميراتي، ريل اور بندرگاہوں كي تعمير كے شعبوں ميں سرمايہ كاري كے لئے آمادہ ہيں.



274
0 Persons